وفاقی وزیر پانی و بجلی سے درخواست
مکرمی!موضع سنگرال یوسی چہان 94 راولپنڈی ایک بڑا اور مرکزی گاؤں ہے جس کی آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے بجلی کے ٹرانسفارمر اور پول بڑھانے میں کنجوسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،سماجی کارکن این کے گلفام کی کاوشوں کے نتیجہ میں ایس ای رورل کنسٹرکشن راولپنڈی کی ہدایت پر گزشتہ دنوں واپڈا اہل کاروں نے بن بتائے سروے کیا تھا اس لئے وفاقی وزیر بجلی سے انسانی ہمدردی پر اپیل ہے سنگرال کی اضافی آبادی کے مکمل گھروں کا دوبارہ سروے کیا جائے اور بلاتفریق سیاسی وابستگی تمام ضرورت مند گھروں کو ب کنکشن سے استفادہ کرنے کا موقع دیا جائے۔(فیصل نذیر، راولپنڈی 0315-2063862