بڑے بھائی کاچھوٹابھائی۔؟

15 فروری 2018

چلوچلوپی آئی بی چلوکے بعدرابطہ کمیٹی کے سپہ سالار عامرخان نے بھی جنرل ورکرزاجلاس بلانے کااعلان کررکھاہے 16 فروری کوناظم آبادمیں بہادرآبادوالے بھی اب کراچی والوں کالہوگرمائیں گے 18 فروری کوڈاکٹرفاروق ستار کے انٹراپارٹی الیکشن سے پہلے رابطہ کمیٹی کاناظم آبادمیں لگنے والامیلہ کیسارنگ جمانے والاہے اس کی گواہی اب 16 تاریخ کی گھڑی دے گی فی الحال کراچی کے سیاسی ماحول میں بڑے بھائی کے چھوٹے بھائی فاروق ستاربھائی ماں کے دعائیںاوربڑے بھائی کی تھپکی لے کر تن تنہا میدان کارساز میں اترچکے ہیں، پتنگ کانشان ہاتھ سے نکل جانے کی لکیرپیٹنے والے فاروق ستارنے چرخی کانشان انتخابی نشان لے کرتیزدھارما نجھے سے ہوامیں ڈولنے والی پتنگ کو 2018کے الیکشن میں اپنی سدی سے کاٹنے کادعوی کیاہے اوراسے دھمکی سمجھتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اپنی پتنگ کٹ جانے کے ڈرسے ڈاکٹر فاروق ستارپہلے دستارچھینی اوراب اپناسربچانے کے لئے عدالت کی چوکھٹ پرکھڑے ہیں ؟ڈاکٹرفاروق ستارنے رابطہ کمیٹی کے داغ رفاقت کاغم لئے دل ہی دل میں کڑھنے کے بجائے علی الاعلان کہدیاہے کہ میں کبھی نہیں کہوں گاکہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ رابطہ کمیٹی کے ڈاکٹرفروغ نسیم نے اس انٹراپارٹی الیکشن کے غیرآئینی انعقاداورفاروق ستارکے فیصلوں کے خلاف ایک بڑی چارج شیٹ تیارکرلی ہے جوکسی بھی وقت عدالت کے روبروپیش کردی جائے گی وہ کہتے ہیں فاروق ستار صادق اور امین نہیں رہے ہیں ایک طرف رابطہ کمیٹی کے نومنتخب ڈپٹی کنوینئرکنورنویدجمیل سمیت دیگر اراکین کمیٹی بظاہرسابق سربراہ کوڈپٹی کنوینئرکی آفرکررہے ہیں دوسری طرف ناظم آبادمیں اکھاڑہ لگاکر بڑے بھائی چھوٹے بھائی کوچاروں شانے چت کرنے کے لئے میدان میں اترنے والے ہیں؟ فاروق ستار کیخلاف آرٹیکل 62،63 کے تحت ان کی نااہلی سے متعلق تمام شواہد عدالت میں پیش کرنے کافیصلہ ہوچکاہے فاروق ستار بھائی کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ سے الگ کیے جانے کے بعد متحدہ کے ایم این اے ساجد احمد نے ایک نجی ٹی وی پرکہاکہ فاروق ستار بانی قائد سے رابطے میں ہیںاس لیے پارٹی کی قیادت سے الگ کردیا معتبرذرائع اس کاالٹ پوری رابطہ کمیٹی کے بانی سے رابطوں کاالزام دھرتے ہیں مگراس خفیہ پلان کی نفی ڈاکٹرفاروق ستار نے خوداپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کہاکہ انہیں نکالنے کی اصل وجہ بانی قائدنہیں سابق صدرمشرف ہیں ؟ ڈاکٹرفروغ نسیم انہیںایم کیوایم پاکستان کاسربراہ بناناچاہتے ہیں ؟سبکدوشی کے بعدپارٹی کے رازوں سے پردہ اٹھانے والے فاروق ستارکے پارٹی مرکز پی آئی بی کالونی میں لگنے والانیانعرہ ’’بڑے بھائی کاچھوٹابھائی ‘‘فاروق بھائی فاروق بھائی‘‘سیاسی حلقوں کو یہ سوچنے پرمجبورکردیاہے کہ آخراس نعرے کاتخلیق کارکون ہے ؟یہ نعرہ اچانک کہاں سے آیا؟کئی سیانے اسے سات سمندرپارنامعلوم افرادسے جوڑ رہے ہیں ؟رابطہ کمیٹی کی منزل چاہے جوبھی فاروق ستارکی منزل ہمیں صاف دکھائی دے رہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اگلے مرحلہ سے نبٹنے کے لئے رابطہ کمیٹی نے خوداپنے دستخطوں سے کامران ٹیسوری کانام بھی سینیٹ کی نشست کے لئے منظورکرالیاہے جسے وہ پارٹی انتشارکاسبب قراردے رہے تھے تاکہ وہ سینیٹ کی نشست کے لئے فاروق ستار کوچھوڑنے پرمجبورہوجائیں مگر کامران ٹیسوری نے اپناسربراہ کابھرپورساتھ دینے کاڈاکٹرفارو ق ستارسے عہدوپیمان کرلیاہے اورساتھ ہی رابطہ کمیٹی کے کرپٹ ارکان کے تمام کرپشن سے پردہ اٹھانے کافیصلہ بھی کیاہے اب دیکھنایہ ہے کہ یہ پردہ کب اٹھے گایادرہے کہ پردہ اٹھنے سے پہلے ہی سیاست کارزارمیں اتھل پتھل ہوتے شہرقائدمیں سیاسی بازیگرتماشہ دیکھنے کے لیئے ادھرکارخ کررہے ہیں ایک طرف لندن پلان دوسری طرف سیاسی بازیگراور تن تنہاپوری رابطہ کمیٹی سے لڑنے والے فاروق ستارکے اس آڑے وقت میں سلیم شہزاد اورسلمان مجاہدنے انٹری دے کر فاروق ستاربھائی کوبڑے بھائی کادلاسہ دے دیاہے اب یہ بڑابھائی کون ہے یہ آنے والاوقت ہی بتائے گااوروقت کی نبض پرہاتھ رکھنے والوں نے بھی فاروق ستاربھائی کے گرڈیرے جمارکھے ہیں اب فارو ق بھائی کے صادق اور امین کا فیصلہ18 فروری کو انٹراپارٹی الیکشن میں پارٹی کے کارکنان ہی کریں گے اورایک فیصلہ ’’مجھے کیوں نکالا کے خالق سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی کرلیاہے وہ سندھ میں اپنی سیاسی حریف پیپلزپارٹی کے مدمقابل حلیف جماعت ایم کیوایم پاکستان کا ساتھ دینے کوتیارہیں مشکل اس بات کی ہے کہ ساتھ کس ایم کیوایم کادیاجائے میاں صاحب دیرنہ کریں مزیدانتظارکیاتوخدشہ کہ کہیں آپ کوعلاقائی سطح پرایم کیوایم کے سربراہ کونہ ڈھونڈناپڑجائے ؟ ۔