نوکیا کی جانب سے لومیا کی رینج پاکستان میں متعارف
کراچی (پ ر) نوکیا پاکستان نے اپنی ونڈز فون 8 کی انتہائی مشہور لومیا رینج ایک تقریب میں متعارف کروائی۔ تقریب میں جن ڈیوائسز کی نقاب کشائی کی گئی ان میں نوکیا لومیا 620، 820 اور 920 شامل ہیں۔ ان جدید ترین لومیا ڈیوائسز کے ذریعے نوکیا پاکستان ملک میں Windows 8 کی ٹیکنالوجی کے ماحول میں ترقی کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔