بدترین مہنگائی اور غریب عوام کی مایوسی!

15 فروری 2010
مکرمی !مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ حوصلہ بلند رکھیں، ملک میں حالات بدل رہے ہیں۔ دوسری طرف وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں خوفناک معاشی حالات کی جو تصویر کشی کی ہے اس کے مطابق دسمبر2009ءسے جنوری 2010ءکے عرصہ میں افراط زر کی شرح چودہ فیصد سے بڑھ کر18فیصد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کی قیمتوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں جونک کی طرح پھیلتی اور بڑھتی مہنگائی نے پاکستان کے کروڑوں غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے۔ محترم نواز شریف صاحب ”جمہوریت کو بچانے“ کے نام پر پیپلزپارٹی کی حکومت کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہے ہیں جبکہ مبصرین کا خیال ہے کہ میاں نواز شریف آصف زرداری کے جانے کے بعد اپنی باری کے انتظار میں ہیں۔ حکومت فرینڈلی اپوزیشن سب مزے میں ہیں جبکہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر حکومت بنانے والے ملک کے غریبوں کو مایوس، بددل اور بے زاری کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ یہ ہم سب کےلے لمحہ فکریہ ہے۔
(ندیم سرور، منصورہ ملتان روڈ لاہور،0333-4295569)