معذور کی ملازمت کے لئے اپیل

15 فروری 2010
مکرمی! میں ایک معذور ہوں اور ملازمت کے لئے کئی محکموں میںطبع آزمائی کر چکا ہوں۔ ایک درخواست وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی دی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ مجھے محکمہ تعلیم فیصل آباد میں گھر کے نزدیک کسی سکول یا کالج میں Attendent کی جگہ عنائت فرمائی جائے مگر ایک ماہ گزر جانے کے باوجود اس درخواست کا کچھ نہیں بن سکا ہے۔ میں ایک بار پھر روزانہ نوائے وقت کی وساطت سے خادم اعلیٰ پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے میرے گھر کے نزدیک ملازمت فراہم کریں۔
(حسنین خلیل چک نمبر 229 ر ب مکوآنہ جڑانوالہ روڈ‘ فیصل آباد 0345-7829226/041-8741350