عمران خان اور حلقہ 55 NA- کے ووٹر سے اپیل

15 فروری 2010
مکرمی NA.55 میں ضمنی انتخابات کی آمد آمد ہے جس میں شیخ رشید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ‘ مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان اور تحریک انصاف کے اعجاز خاں جازی سرفہرست امیدوار ہیں۔ میری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے درخواست ہے کہ اپنا امیدوار دستبردار کروائیں اور آئندہ آنے والے مڈٹرم یا عام انتخابات کے لئے اپنی ساری توانائیاں محفوظ رکھیں اور ابھی سے حلقہ وار امیدواروں کی سلیکشن شروع کر دیں جو آئندہ آنے والے الیکشن میں اپنے مخالف امیدوار کو ٹف ٹائم دے سکیں۔ اور وہ تمام امیدوار تعلیمی قابلیت‘ سماجی معاشرتی اثر و رسوخ کے حامل اور مالی طور پر بہت مضبوط ہوں اس ضمنی الیکشن میں اگر اعجاز خان حجازی ممبر قومی اسمبلی منتخب بھی ہو گئے تو اعجاز خان جازی کی حیثیت قومی اسمبلی میں نقارخانے میں طوطی کی سی ہو گی بصورت دیگر شکست خدانخواستہ تحریک انصاف کی ساکھ کو خراب کرے گی۔
(رانا ریاض احمد ساہیوال 0321-6907357)