پاکستان بار کونسل کے ارکان ہڑتال کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم

15 فروری 2010
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + اے پی پی) وکلاءرابطہ کمیٹی کی جانب سے آج کیلئے دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت پر پاکستان بار کونسل تقسیم ہو گئی۔ بعض ممبران نے ہڑتال کی حمایت اور بعض نے مخالفت کر دی۔ پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نصراللہ وڑائچ نے نوائے وقت سے گفتگو مےں کہا کہ ہڑتال کی ابھی ضرورت نہیں ہے اور اس حوالے سے علی احمد کرد سمیت ارکان کی اکثریت میرے ساتھ ہے۔ انہوں نے ہڑتال کے حامی وکلاء رہنماﺅں سے سوال کیا کہ انہوں نے وکلاءکیلئے آج تک کیا کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان بار کے رکن اور سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ ہڑتال کی مخالفت ڈوگر اور کھوسہ گروپ کے لوگ کر رہے ہیں۔ وکلاء ان کے ساتھ نہیں۔ ہم آزاد عدلیہ کو حکومت کیلئے ترنوالہ نہیں بننے دیں گے۔