یمن کے شمال میں باغیوں کے خلاف آپریشن جاری‘ ہیلی کاپٹر تباہ‘ 10 فوجی ہلاک

15 فروری 2010
صنعاء (اے ایف پی) یمن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تباہ ہو گیا جس میں دس فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق شمالی صدا کے علاقے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہوا جہاں باغیوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے حادثے میں دس فوجی ہلاک ہوئے۔ حکام نے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دیا۔ ادھر یمنی باغیوں نے سعودی عرب کے 5 گرفتار فوجیوں کو سعودی حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ان فوجیوں کی حوالگی کے مطالبے کے بعد ہوئی، باغیوں نے آئندہ ہفتے گرفتار فوجیوں کو سعودی حکام کے حوالے کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغیوں کے رہنماﺅں کے مطابق ان افراد کی حوالگی کا فیصلہ سعودی عرب کی طرف سے باغیوں پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد کیاگیا ہے اور اس عمل کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔