بداعتمادی تنازعات کو جنم دیتی ہے‘ اسلامی دنیا کے ساتھ گہرے اور خصوصی تعلقات چاہتے ہیں : اوباما

15 فروری 2010
نیویارک / دوحہ (آن لائن) امریکی صدر بارک حسین اوباما نے کہا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کے ساتھ گہرے اور خصوصی تعلقات چاہتے ہیں اور اس کیلئے خصوصی ایلچی کی نامزدگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہاں امریکہ اسلامی عالمی فورم میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ ان لوگوں کی حمایت کرتا ہوں جس کی بدولت یہ فورم ممکن ہوسکا ہے خصوصاً امیر قطر، حکومت قطر اور صباح سنٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مشترکہ مفادات سے بندھے ہوئے ہیں جن میں تعلیم کا حق اور عزت و احترام کے ساتھ رہنا بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا اور امریکہ میں کئی عرصے اعتماد کا فقدان رہا ہے اور یہی بداعتمادی تعاون کے بجائے تنازعات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق میں اپنی جنگ ختم کر رہا ہے اور ہم عراق سے تمام جنگی بریگیڈوں کو واپس بلائیں گے اور یہ کام اگست تک ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور دیگر علاقوں میں ہم پر تشدد انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو تنہا کر رہے ہیں۔