کراچی : سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس آج پیش کیا جائیگا

15 فروری 2010
کراچی (جی این آئی) سندھ میں بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے جس کے تحت یونین کونسلز تحلیل ہو جائیں گی اور ناظمین کی جگہ سرکاری ایڈمنسٹریٹرز مقرر کر دئیے جائیں گے۔ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مقامی حکومتیں توڑ دی جائیں گی اور آئندہ بلدیاتی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔