کوئٹہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک میں انصاف ہی نہ ہو تو روٹی کپڑا اور مکان کہاں سے آئے گا۔ آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا ہمارا ایجنڈا تھا اور آج عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ہماری کوششوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں طاقت کیلئے الگ اور کمزور کیلئے الگ نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں عوام کو عدالتی، معاشی اور تعلیمی انصاف کی فراہمی کیلئے پاکستان تحریک انصاف جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ پریس کلب میں تحریک انصاف بلوچستان کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ادارہ بنے اور اس کی باقی جماعتوں سے الگ اپنی شناخت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جتنی بھی بڑی پارٹیاں ہیں وہ موقع پرست اور مفاد پرست ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024