دہشت گردی اور ایٹمی پھیلاﺅ کیخلاف کارروائی کیلئے نیٹو کو عالمگیر کردار دیا جائے: راسموسین

15 فروری 2010
برسلز(آئی این پی) نیٹو کے سربراہ اینڈریس راسموسین نے کہاہے کہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے نیٹو کے کردار کو عالمی سطح تک توسیع دے دی جائے ۔برسلز سے جاری ہونے والے ایک بیان میں نیٹو کے سربراہ اینڈریس راسموسین نے کہا کہ نیٹو کو دنیا میں دہشت گردی ، ایٹمی پھیلاو، سائبر حملوں اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے اور نیٹو کو دنیا میں کہیں بھی ان خطرات سے نمٹنے کے لئے کارروائی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے نیٹو کو عالمی سطح تک توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو رکن ملکوں کے ایک ارب عوام کی سلامتی کے لئے انقلابی تبدیلیاں درکار ہیں جن میں روایتی طرز فکر میں تبدیلی بھی شامل ہے۔