کراچی : سٹیٹ بینک نے بنکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کیلئے ایک کھرب فراہم کر دیئے

15 فروری 2010
کراچی (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری نظام میں لیکویڈیٹی کی کمی پورا کرنے کے لئے بینکوں کو مزید ایک کھرب 7 ارب 95 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے 7 یوم کے لئے مارکیٹ ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کے ذریعے یہ رقم فراہم کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے گذشتہ روز جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کو بینکوں کی جانب سے مجموعی طور پر ایک کھرب 36 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے مارکیٹ ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے لئے پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔