انٹر سٹی کرایوں میں 20 فیصد اضافہ، مسافر چیخ اُٹھے، نوٹس لینے کا مطالبہ

15 فروری 2010
لاہور (اویس قریشی سے) پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے بعد انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بین الاضلاعی روٹوں کے کرائے سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر ہی 20 فیصد بڑھانے پر کاروباری‘ نوکری کرنےوالے افراد اور طلباءچیخ اٹھے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے ٹرانسپورٹرز کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے (دسمبر 2009ئ) کے آخری ہفتے میں بھی ڈیزل کی معمولی قیمت بڑھنے پر بین الاضلاعی روٹوں کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا تھا اور اب پھر کرائے کا ڈرون حملہ کر دیا گیا جبکہ لاری اڈہ پر موجود مسافروں نے نوائے وقت کو بتایا کہ یہ کہاں کی گڈگورننس ہے حکومت ٹرانسپورٹرز کو شتر بے مہار کی طرح کھلے چھوڑے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے کوئی جامع کی پالےسی بنائی جائے۔