A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

معاہدوں پر عمل نہ ہوا تو صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر احتجاج ہوگا: مسلم لیگ ن

15 فروری 2010
لاہور (سلمان غنی) مسلم لیگ ن نے صدر زرداری سے روابط اور تعلقات کو اب تک کئے جانے والے معاہدوں اور وعدوں پر عملدرآمد سے مشروط کرتے ہوئے طے کیا ہے کہ اگر معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب پر احتجاج اور ان کا احتساب ہوگا ۔ یہ بات پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے نوائے وقت کو بتائی۔ ان ذرائع نے کہا کہ اب ہم جمہوریت کی بقاءاور اداروں کے استحکام کےلئے جو بھی خطرہ بننے کی کوشش کرے گا اسے ایوانوں کے اندر اور باہر نہ صرف بے نقاب کریں گے بلکہ اس کا محاسبہ بھی کیا جائےگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کو جمہوری سسٹم کی بقاءکےلئے مشورہ یہی دیا ہے کہ فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لے اس میں ان کی بقاءبھی ہے اور بحران کا حل بھی۔ ہم طے کر چکے ہیں کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کےلئے سیاسی طاقت کے استعمال کی ضرورت پڑی تو کرینگے۔