نئی دہلی (آن لائن) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اسلحہ سازی کے حساس معاملے میں نجی شعبے کو بھی شامل کرنے کی تیاری شروع کردی جبکہ نئی دہلی میں اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔ نئی دہلی میں سیمینار سے خطاب میں بھارتی وزارت دفاعی پیداوار کے سیکریٹری رام ک±مار نے کہا کہ جنگی سازوسامان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نجی شعبے کو شراکت دار بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، حکومتی شرائط تسلیم کرنے والی کمپنیوں کو مواقع دیئے جائیں گے۔ دوسری طرف نئی میں نئی دہلی میں آج 15 فروری سے دفاعی سازوسامان کی بین الاقوامی نمائش منعقد ہورہی ہے جس میں امریکہ‘ اسرائیل، روس، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا سمیت پینتیس ممالک کی چھ سو پچاس کمپنیاں شرکت کرہی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024