بہاول پور (بیورو رپورٹ) جماعت الدعوة کے مرکزی امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت‘ اسرائیل اور امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کرا رہے ہیں اور شرپسندوں کی پشت پناہی کرکے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ بہاول پور کے تنظیمی دورہ کے موقع پر جماعت الدعوة کے مرکز میں کارکنوں اور شہریوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ممبئی حملوں کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو دباو میں لا کر اس کی توجہ پانی کے مسئلہ اور غیر قانونی ڈیمز کی تعمیر سے ہٹاتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت سے کشمیر اور پانی کے مسئلہ پر ہی بات ہوگی۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کے دشمن جو اسے 2020 تک ٹوٹنے کے خواب دیکھ رہے تھے انہیں اپنی سالمیت کے لالے پڑے ہیں۔ حافظ محمد سعید کے ہمراہ کمانڈر ابونصر جاوید اور فنانس کے شعبہ کے میاں عبداﷲ بھی تھے وہ لودھراں‘ بہاول پور‘ بہاول نگر اور رحیم یارخان اضلاع پر مشتمل زون کا دورہ کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38