لاہور : میو ہسپتا ل میں پی جی ٹرینی مینجمنٹ سسٹم شروع کیاجارہا ہے :ڈاکٹر زاہد پرویز

15 فروری 2010
لاہور (نیوز رپورٹر) میو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہاﺅس آفیسرز اور پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کی سہولت کے لئے جدیدترین ہاﺅس آفیسرز\\\\ پی جی ٹرینی مینجمنٹ سسٹم شروع کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد میو ہسپتال میں کام کرنے والے1 ہزار کے قریب ڈاکٹرز اپنے ای میل کے ذریعے اپنا شیڈول چیک کر سکے گے ۔اس بارے میں ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ ھاﺅس آفیسرز مینجمنٹ سسٹم ایسا جدید ترین نظام ہوگا جس کے ذریئے330 ھاﺅس اافیسرز اور 450پی جی ٹرینیز ڈاکٹرز کو اپنے ڈیوٹی شیڈول،تنخواہ ،انکی ٹریننگ سمیت دیگر معلومات ڈاکٹرز کے موبائل نمبر پرایس ایم ایس کے ذریعے دستیاب ہونگی ۔اس کے علاوہ ہسپتال میںمیرٹ لسٹ اور خالی نشستوں کی تفصیل بھی امیدواروں کو آن لائن دستیاب ہوگی ۔امیدواروںکو تمام معلومات اس سسٹم کے زریئے حاصل ہونگی ۔واضح رہے کہ اس سسٹم کے آنے سے فائلوں کے فرسودہ نظام کاخاتمہ ہوگااور امیدوراوروں کے دفتری چکر بھی ختم ہو جائیں گے ۔ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتال میں میو واحدہسپتال ہے جہاں یہ سسٹم شروع کیا جا رہا ہے ۔