A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

دادو : سینما چوک میں خود کش دھماکہ‘ 4 افراد جاں بحق‘ 15 سے زائد زخمی

15 فروری 2010
دادو (این این آئی) دادو کے اتوار بازار سے ملحقہ سینما چوک میں خود کش دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، دھماکہ کی جگہ سے مشکوک شخص گرفتار، جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کا دھڑ اور سر مل گیا ۔پولیس کے مطابق اتوار کی صبح تقریبا 11 بجے دادوکے اتوار بازار سے ملحقہ سینما چوک میںخود کش دھماکہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دادو منتقل کر دیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبو لینسز،فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی دوکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق دھماکہ کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے ابتدائی تحقیقات کے لئے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ایس ایچ او دادو غلام میمن کے مطابق دھماکہ خود کش تھااور جائے وقوعہ سے حملہ آور کا دھڑ اور سر ملا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے دھماکہ میں 4افرادکے جاںبحق اور 10کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اوروزیر اعظم نے دھماکہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...