A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

پاکستان میں بدلتے سیاسی حالات کے پیش نظر مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی امید نہیں : منموہن

15 فروری 2010
نئی دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام+ ثناءنےوز+ آئی این پی) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے پیش نظر پاکستان بھارت مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونے کی اُمید نہیںہے۔ نئی دہلی میں بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست کے بدلتے رنگ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور وہ اس پر تبصرے کو غیر ضروری سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کے وزیرداخلہ پی چدمبرم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے مشروط ہے۔ ایک عرب جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں پیشرفت ہی وہ پہلا قدم ہے جس سے پاکستان بھارت مذاکرات کی جانب بڑھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر جانے والے کشمیری نوجوانوں کو ریاست میں واپسی کی اجازت دے سکتا ہے اگر وہ تشدد کا راستہ ترک کر کے عدم تشدد کی پالیسی اپنالیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز پونا میں ہونیوالا بم دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کے مذاکرات پر کسی بھی قسم کے اثرات پڑنے کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا۔ تاہم وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات کے بارے میں حتمی فیصلہ پونا دھماکے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔