سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت نے دریائے چناب کا پانی دوبارہ روک لیا ہے جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میںپانی کا بہاﺅ صرف سات ہزار کیوسک رہ گیا ہے اور بھارت کی طرف سے پانی دوبارہ بند کئے جانے کے بعد ہیڈمرالہ پر دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک دوبارہ بند کردی گئی ہے جبکہ اس مقام سے نکلنے والی دوسری نہر اپرچناب میں بھی پانی نہ ہونے کے برابر رہ گےا ہے ۔ محکمہ ایری گےشن کے مطابق دریائے چناب میںسات ہزار 96کیوسک پانی ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپرچناب میں صرف پانچ ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی واٹر کمشنر کے دورہ پاکستان کے موقعہ پر9 فروری کو پاکستان کے احتجاج کے بعد بھارت نے دریائے چناب کا پانی کھول دیا جس سے دریائے چناب سے نکلنے والی اہم نہریں جوساڑھے چار ماہ سے بند پڑی ہوئی تھےں کھول دی گئی تھیں۔ اب بھارت نے دوبارہ چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ بگلہیار ڈےم پر روک لیا ہے۔
چناب کا پانی
چناب کا پانی