اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دو سال میں پاکستانی معیشت کی بحالی کی سمت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آئندہ دو برس کے دوران معاشی استحکام اور خود کفالت کے حصول کیلئے پرعزم ہے، ہماری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے اختتام کے بعد ان سے مزید قرضہ نہ لیا جائے بلکہ ملکی وسائل میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔ گذشتہ روز یہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں معاشی استحکام کیلئے جو اقدامات اٹھائے تھے وہ بار آور ثابت ہو رہے ہیں اور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے تاہم مکمل معاشی استحکام کیلئے مزید دو برس کا عرصہ درکار ہو گا۔ حکومت مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں حقیقی اضافہ کیلئے معیشت کے پیداواری شعبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جبکہ ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کر کے اسے عالمی معیار سے ہم آہنگ بھی بنایا جا رہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024