اسلام آباد (آئی این پی) یو ایس ایڈ اور اے ایس کے ڈویلپمنٹ کے درمیان پاکستان میں جابز پروجیکٹ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا گیا۔ معاہدے کا مقصد پاکستان میں 750 بے روزگار نوجوانوں کو تربیت اور فارما سیوٹیکل ٹیلی کام، تعمیرات، فنانس اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے چار بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔یو ایس ایڈ پاکستان جابز پراجیکٹ حکومت پاکستان کو ورک فورس ڈویلپمنٹ پاکستانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے اور شہریوں میں تربیت بڑھانے کی بنیاد پر اپنے معاشی نظام کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں مدد دے گی اور اس میں بے روزگار افراد خصوصاً خواتین کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے یو ایس ایڈ پاکستان جابز کے سربراہ برین کوپنگ نے کہا کہ اے ایس کے ڈویلپمنٹ اور یو ایس ایڈ پاکستان جابز کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ یو ایس ایڈ پاکستان جابز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اے ایس کے سی ای او ارشد عاکف نے کہا کہ یو ایس ایڈ پاکستان جابز کے تعاون سے پاکستان میں نوجوانوں کو تربیت دے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024