اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی کا ملا جلا رجحان

15 فروری 2010
لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی کا ملا جلا رجحان رہا۔ ٹماٹر کی قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 20 روپے‘ لہسن چائنہ کی قیمت 123 سے بڑھ کر 130‘ ادرک برما کی قیمت 80 سے بڑھ کر 100‘ بینگن 12 سے بڑھ کر 15‘ پھول گوبھی 12 سے بڑھ کر 14‘ لیموں چائنہ 22 سے بڑھ کر 25‘ مونگرے 22 سے بڑھ کر 30‘ ادرک تھائی لینڈ 88 سے بڑھ کر 110 روپے کلو ہو گیا جبکہ سبز مرچ 28 سے کم ہو کر 26‘ ساگ 12 سے کم ہو کر 10‘ شملہ مرچ 65 سے کم ہو کر 60‘ مٹر 24 سے کم ہو کر 20‘ کھیرا 30 سے کم ہو کر 24 روپے کلو ہو گیا۔ پھلوں میں میدانی سیب 50 سے بڑھ کر 55‘ امری سیب 44 سے بڑھ کر 50‘ انار بدانہ 144 سے بڑھ کر 150‘ مسمی 70 سے بڑھ کر 80‘ مالٹا 42 سے بڑھ کر 50‘ مالٹا شکری 74 سے بڑھ کر 80‘ بیر 22‘ امرود 30‘ ناشپاتی 70 روپے درجن فروخت ہوئی۔