وینکوور(آن لائن)کینیڈا کے شہر وینکوور میں سرمائی اولمپک گیمز کے دوسرے روز بھی مظاہرے ہوئے۔گیمز مخالف مظاہرین کی توڑ پھوڑپر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔مظاہرین شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کرنے کے بعد تھارنٹن پارک میں جمع ہوئے۔ انہوں نے اولمپک کی وردیاں سپلائی کرنے والی کمپنی میں توڑ پھوڑ کی۔جب مظاہرین نے ا±س ہوٹل کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی جہاں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ارکان مقیم تھے تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔پولیس اور مظاہرین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گیمز پر خرچ کی جانے والی رقم غربت میں کمی اور ضرورت مند افراد کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی پر خرچ کی جانی چاہئے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024