انگلینڈ کیخلاف ٹونٹی 20 میچ کھیلنے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

15 فروری 2010
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 19 اور 20 فروری کو دو ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی گزشتہ روز 12 کھلاڑی دبئی کیلئے روانہ ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ اعجاز احمد جو کہ پہلے ہی امارات میں اے ٹیم کی کوچنگ کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے روانگی سے قبل شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختصر تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کے شعبہ میں پریکٹس کی انہوں نے کہا انگلینڈ اور پاکستان ٹیمیں ہم پلہ ہیں ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں قبل از وقت کسی ٹیم کی کامیابی بارے پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی تاہم قومی ٹیم جیت کے جذبہ سے میدان میں اترے گی انہوں نے گزشتہ ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں ہمیں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب ٹیم ماضی کی شکست بھلا کر انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی شعیب ملک نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان قلمبند کرانے اور محمد یوسف بارے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔