قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ : پی آئی اے‘ کراچی ڈولفنز‘ پشاور‘ نیشنل بنک‘ کے آر ایل اور فیصل آباد کی جیت

15 فروری 2010
ملتان ( سپورٹس رپورٹر+سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام آر بی ایس ون ڈے قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں پی آئی اے نے کسٹمز کو 8 وکٹوں سے ‘ کراچی ڈولفرز نے کوئٹہ بیئرز کو چار رنز سے پشاور پینتھرز نے حیدر آباد ہاکس کو 39 رنز سے‘ نیشنل بنک نے لاہور ایگلز کو آٹھ وکٹوں سے‘ حبیب بنک نے کراچی زیبراز کو چھ وکٹوں سے‘ کے آر ایل نے سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کو 68 رنز سے‘ فیصل آباد وولفرز نے اسلام آباد لیپرز کو پانچ وکٹوں سے سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کو 7 وکٹوں سے پنڈی ریمز نے لاہور لائنز کو چار وکٹوں سے سوئی نادرن نے زرعی ترقیاتی بنک کو 207 سکور سے مات دے دی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پی آئی اے نے ٹاس جیت کر پاکستان کسٹمز کو کھیلنے کی دعوت دی۔ کسٹمز کی ٹیم 45.1 اوور میں 196 پر آوٹ ہو گئی۔ رمیض راجہ جونیئر نے 57 رنز بنائے۔ حافظ اسد بیگ نے 32‘ رمیِض عزیز 23‘ طاہر مغل اور یاسر حسین نے 14, 14 حنیف ملک نے گیارہ رنز بنائے۔ پی آئی اے کے علی عمران نے تین انور علی‘ طاہر خان اور آغا صابر نے دو‘ دو کامران نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں کھیلتے ہوئے پی آئی اے کی ٹیم مطلوبہ ہدف 25.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ قومی کرکٹ خرم منظور نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 گیندوں پر 22 چوکوں کی مدد سے 125 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ یاسر حمید 45 اور فیصل اقبال نے 22 رنز بنائے۔ انور علی تین رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ کسٹمز کے جبران یوسف اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح پی آئی اے نے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ خرم منظور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض ریاض الدین اور جمیل کامران نے سرانجام دئیے جبکہ آفیشلز سکورر ذوالفقار علی تھے۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہونے والے میچ میں کراچی ڈولفرز نے مقررہ 50 اوور میں نو وکٹوں پر 280 رنز بنائے۔ عدنان بیگ 71‘ شہر یار گیلانی 67رنز پر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کے افصار نواز نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں نصراﷲ کے 104 اور صابر حسین کے 72 سکور بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ کوئٹہ بیرز نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں پر 276 سکور کئے۔ اس طرح کراچی ڈولفرز چار رنز سے میچ جیت گئی۔ ڈی ایچ اے سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور پینتھرز کی ٹیم 47.2 اوور میں 252 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ ریاض آفریدی 61‘ عظیم خان 57 پر نمایاں رہے۔ مہر علی چار اور لال کمار نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں حیدر آباد ہاکس کی ٹیم 45 اوور میں 213 سکور پر ہمت ہار گئی۔ اس طرح پشاور نے 39 سکور سے میچ جیت لیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے گروپ بی کے میچ میں لاہور ایگلز کی ٹیم 47.3 اوور میں 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنید جان 56‘ محمد سمیع نے 34 سکور کئے جواب میں نیشنل بنک نے مطلوبہ ہدف 29.1 اوور میں آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ سلمان بٹ 113 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ جب کہ ناصر جمشید نے 65 سکور کئے۔ ڈائمنڈ کلب اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں کراچی زیبراز کی ٹیم 48.2 اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اکبر رحمان 59‘ وجیہہ الدین 31 رنز پر نمایاں رہے۔ سرمد انور تین‘ اسلم قریشی نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں حبیب بنک نے مطلوبہ ٹارگٹ 43.2 اوور میں چار وکٹوں پر مکمل کر لیا۔ توفیق عمر نے ناٹ آوٹ سنچری بنائی جبکہ شان مسعود 72 رنز پر آوٹ ہوئے۔ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں کے آر ایل نے 50 اوور میں پانچ وکٹوں پر 291 رنز مکمل کئے۔ اظہر علی 102‘ ظہور الٰہی 41‘ بازید خان 94 رنز پر نمایاں رہے۔ سوئی نادرن نے 42 اوور میں چھ وکٹوں پر 167 سکور کئے۔ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ آفیشلز نے ڈی ایل قانون کے تحت کے آ ر ایل کو 68 رنز سے کامیاب قرار دیا گیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے میچ اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم 49 اوور میں 219 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ جواب میں فیصل آباد وولفرز نے 48.3 اوور پانچ وکٹوں پر ہدف پورا کر لیا۔ محمد شاہد 92 سکور پر نمایاں رہے۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں ہونے والے میچ میں ایبٹ آباد کی ٹیم 29.2 اوور میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد علی نے چار‘ پرنس عباس نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں سیالکوٹ نے ٹارگٹ 27.1 اوور میں تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔ ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں ہونے والے میچ میں لاہور لائنز کی ٹیم پچاس ویں اوور میں 252 پر آوٹ ہو گئی۔ علی زاہد 72‘ رانا عدنان 61‘ عاصم ناز نے 41 سکور کئے۔ پنڈی سے چھ وکٹوں پر ہدف پورا کر لیا۔ بابر ندیم 72‘ حمید عظیم 60 سکور پر نمایاں رہے۔ بہاول پور سٹیڈیم بہاول پور میں ہونے والے میچ میں سوئی نادرن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں پانچ وکٹوں پر 335 سکور کئے۔ علی وقاص 60 نعیم الدین 41‘ رضا علی ڈار 47‘ مصباح الحق 70‘ خرم شہزاد نے 57 سکور کئے۔ جواب میں زرعی ترقیاتی بنک 38.3 اوور میں 128 پر ڈھیر ہو گئی۔ ذوالقرنین 42 پر ٹاپ سکورر رہے۔ سوئی نادرن کے عمران خالد نے 4 علی عمران نے 3 وکٹیں لیں۔