آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چوتھا ون ڈے 50 رنز سے ہر ا دیا

15 فروری 2010
برسبین (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کوچوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 50 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3 - 0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر324 رنز بنائے، کپتان رکی پونٹنگ نے کیرئیر کی 29 ویں سنچری سکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا،ڈوئن سمتھ اورڈیرن سیمی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 325 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر274 رنز بناسکی۔ کیرن پولارڈ 62 ، ڈوئن سمتھ 59 نارسنگ ڈیونارائن 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے بولنجر اورہیرس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اتوار کو برسبین کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کرس گیل نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی اوپنرزنے 43 رنز کا آغاز فراہم کیا، شین واٹسن26 اور ٹم پینی 24 رنز بنا کرآوٹ ہوئے، اس موقع پر کپتان رکی پونٹنگ اورکیمرون وائٹ نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کیااورتیسری وکٹ کی شراکت میں اور131 رنز بنائے، کیمرون وائٹ 63 رنز بنانے کے بعد ملر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے، ایڈم ووجزآسٹریلیا کے آوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے جو 16 رنز بنانے کے بعد رام پال کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے،رکی پونٹنگ نے کیرئیر کی 29 ویں سنچری سکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے انھیں سمتھ نے آوٹ کیا‘ مائیکل ہسی 23 رنز بنانے کے بعد پولارڈکی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، جیمز ہوپس آسٹریلیا کے آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو 42 رنز بنانے کے بعد سیمی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے اس طرح آسٹریلیا مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیزکی طرف سے ڈوئن سمتھ اورسیمی نے دو ، دو جبکہ رام پال ، پولارڈ اورملر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ 325 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر274 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیرن پولارڈ62 ، ڈوئن سمتھ 59 ، ڈیونارائن 53 اورکرس گیل 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلیا کی طرف سے ڈگ بولنجراوررائن ہیرس نے دو ، دو جبکہ جیمز ہوپس ، جانسن اورہورٹز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ رکی پونٹنگ نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 19 فروری کومیلبورن میں کھیلاجائے گا۔