مسلمان فلمی ستاروں کی قبریں مسمار کرکے بھارت نے ٹھیس پہنچائی: پرویز کلیم

15 فروری 2010
لاہور (اے پی پی) بھارت میں معروف مسلمان فلمی ستاروں کی قبروں کو مسمار کرنا اور ان پر لکھی آیات کی بے حرمتی کرنا مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا ہے۔ یہ باتیں گزشتہ ر وز مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم نے اپنے ایک بیان میں بتائی ۔انہوںنے کہا کہ گلوکار محمد رفیع، نسیم بیگم، ساحر لدھیانوی و دیگر فلمی ستاروں کی قبروں کو مسمار کرنا بھارتیوں کا غیر مناسب رویہ ہے۔ مذکورہ فنکاروں نے اپنے آخری وقت تک فن کے ذریعہ دنیا میں بھارت کا نام روشن کیا مگر بھارتیوں نے ان کی قبروں کو مسمار کر کے انہیں قبروں میں بھی چین نہیںلینے دیا۔اس اقدام پر ہر پاکستانی کو دکھ ہوا ہے۔