اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے صوبے کے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کے قرضے دئیے جائیںگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال
بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ملک کی ترقی وخوشحالی میں ہندو برادری کے کردار کو سراہا ہے۔وہ اتوار کے روز جھل مگسی میں ایک مندر کے دورے کے دوران ہندو برادری کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخوت فائونڈیشن کے تعاون سے صوبے کے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کے قرضے دئیے جائیںگے۔