دھند کے باعث اتوار کو پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ، موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے۔ 386 منسوخ کر دی گئی جبکہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز پی کے 652 دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو ئی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق اتوار کی صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی دوطرفہ پروازیں پی کے۔ 302 پانچ اور 303 پونے چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں،کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے۔ 368 دو گھنٹے30 منٹ اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 ایک گھنٹہ 30 منٹ لیٹ ہوئی، کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 332 کی روانگی میں 30 منٹ کی تاخیر جبکہ ملتان سے ریاض کی پرواز بھی 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہو ئی،کراچی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 396 ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہو ئی جبکہ سیالکوٹ سے کویت کی پرواز پی کے 239 کی روانگی میں 30 منٹ کی تاخیر ہوئی،کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے۔ 306 منسوخ کر دی گئی۔ فیصل آباد سے جدہ روا نہ ہونے والی پرواز پی کے ۔763 لاہور سے جدہ کےلئے اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہو ئی ، ترجمان کے مطابق مسافروں سے درخواست ہے کہ ٹکٹ بک کرواتے وقت اپنے نمبرز کا.ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس جانے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر سے اپنی پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024