ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ نوے لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے تئیس لاکھ سے زائد بچوں کو جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بالترتیب 67 لاکھ اور 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔