وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے ایک نیا دور کا آغاز ہوگا.معاون خصوصی اطلاعات
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس اعتماد کا اظہارکیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے ایک نیا دور کا آغاز ہوگا۔ اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ برادر ملک سعودی عرب نے مشکل کی ہرگھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کشمیر کے نصب العین کیلئے سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں سیاحت کیلئے ایک پرکشش مقام بن رہا ہے۔