پی آئی سی پر حملے کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی ہے جسے گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔لاہور پولیس نے 11دسمبر کو پی آئی سی پر وکلا کے حملے کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت عبدالماجد ایڈووکیٹ کے نام سے کرلی ہے۔ جو لاہور ہی کے علاقے ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ تشدد کرنے والے دیگر 6وکلا کی شناخت جاری ہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024