کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی کینیڈا کی فرموں کوسرمایہ کاری اور منافع کمانے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔اوٹاوہ میں ایوان تجارت کے سالانہ عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے کیونکہ پاکستان معیشت کے حجم اور گروپ سات ، گروپ 20 ، عالمی تجارتی تنظیم اور دولت مشترکہ جیسے فورموں میںاس کی رکنیت کے باعث کینیڈا کو بہت اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔ہائی کمشنر نے شرکاء کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتے ہوئے ان پر زوردیاکہ وہ ہردستیاب فورم پر اس مسئلے کو اٹھائیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024