ملک بھر میں کل آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پانچویں برسی منائے گی

قوم کل آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پانچویں برسی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دئیے جائینگے ۔2014ء میں آج ہی کے دن آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کی کارروائی میں 134 بچوں اور عملے اراکین سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے ۔ملک بھر میں بے گناہ بچوں کی قربانی کی یاد میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا ۔