بحرین کا اعلی ترین سول اعزاز وزیراعظم عمران خان کے نام

بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے اوربحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طورپرشرکت کریں گے۔ اعلی سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ اعلی حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔بحرین کا اعلی ترین سول اعزاز بھی وزیراعظم عمران خان کو عطا ہوگا۔