سندھ اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے عہدیدار وںنے بتایا کہ پولیو سے متاثرہ ہونے والے تینوں بچے ہیں اور رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ نئے کیسز ضلع میرپورخاص اور صوابی سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ ضلع میرپورخاص میں 36 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے جو تحصیل ڈگری میں یونین کونسل(یو سی) میر خدا بخش کا رہائشی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے کے والدین کا دعویٰ ہے کہ اسے انسداد پولیو ویکسین کے 7 ڈوز دیے گئے تھے، معمول کے ٹیکوں کے کارڈ کے ذریعے 2 ڈوز کی تصدیق ہوئی ہے۔عہدیدار کے مطابق پولیو سے متاثر ہونے والے دوسرے بچے کی عمر 72 ماہ ہے جو تحصیل میرپور خاص یو سی 5 کا رہائشی ہے، بچے کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے مطابق بچے کو انسداد پولیو ویکسین کے 10 ڈوز دیے گئے تھے۔صوابی سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کی تفصیل بتاتے ہوئے این آئی ایچ کے عہدیدار نے کہا کہ متاثر ہونے والے 6 ماہ کے بچے کا تعلق تحصیل ٹوپی کی یوسی بٹاکڑہ ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024