کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ آپریشن کراچی میں امن و امان اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے حوالہ سے کیا گیا ۔سرچ آپریشن کراچی کے علاقوں لائنز ایریا، اے بی سینا لین، چھیپا ہیڈ آفس اور شاہراہ فیصل کے اطرا ف میں کیا گیا۔ گھر ، گھر تلاشی کے دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں شناختی کوائف کی تصدیق کے لئے برگیڈ تھانے منتقل کر دیا گیا ۔ مخصوص مقامامت کے داخلی اور خارج راستوں کو سیل کر کے مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ مشتبہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا موقع پر ہی ریکارڈ چیک کیا گیا اور بائیومیٹر ک مشین اور شناختی کارڈ کے زریعہ مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ آپریشن کراچی میں امن و امان اور سری لنکا پاکستان ٹیسٹ میچ کے حوالہ سے کیا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024