کراچی اور پنجاب میں دھند کے باعث پی آئی اے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دھند کے باعث پی آ ئی اے نے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی کی لاہور پرواز 302 اور لاہور سے کراچی کی پرواز 303 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان دھند کی وجہ سے بری طرح متاثر ہیں، اندرون ملک پروازیں صرف حد نگاہ بہتر ہونے پر چلائی جائیں گی جبکہ غیر ملکی پروازیں حد نگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ایئر پورٹ پر اتاری جائیں گی۔ترجمان پی ا?ئی اے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹکٹ بک کراتے وقت فون نمبرز کا ضرور اندراج کرائیں تاکہ پروازوں میں ردوبدل کی اطلاع کی جاسکے جبکہ مسافر کال سینٹرز سے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔