لنکن کرکٹرز کی اسلام آباد میں شاپنگ، شائقین کیساتھ تصاویر
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یوں تو بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہوا ہے تاہم فراغت کے لمحات میں مہمان ٹیم کے پلیئرز شاپنگ کرنے اسلام آباد کے شاپنگ مال میں پہنچ گئے۔مہمان کھلاڑیوں نے خریداری کی تو اس دوران شائقین کی بڑی تعداد مہمان کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوانے آ گئے اور خوب تصاویر بنوائیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔مہمان ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ شہر میں گھوم کر ہمیں بہت اچھا لگا ہے۔ کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈیکولا بھی نظر آ رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے پلیئرز بھی اسلام آباد میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، اس دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل میں کھانا کھا رہے ہیں۔ٹیم کے ساتھ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی ساتھ ہیں۔ کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر، عابد علی، محمد عباس، نسیم شاہ فواد عالم ، شان مسعود و دیگر موجود تھے۔