Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات
  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی
  • کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے،شیخ رشید
  • سعودی کمپنی آرامکو مشرق وسطی کے قیمتی ترین برانڈز میں پہلے نمبر پر
  • اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں، شبلی فراز

بھارت تباہی کے راستے پر

Dec 15, 2019 7:43 AM, December 15, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارت تباہی کے راستے پر

بھارت کے صدر رام ناتھ کوونڈ نے پرتشدد مظاہروں کے باوجود پارلیمنٹ سے منظور متنازع شہریت ترمیمی بل کی توثیق کرتے ہوئے اسے قانون کی شکل دے دی ہے، بھارت کی 6 ریاستیں جن میں مغربی بنگال، مشرقی پنجاب، کیرالہ، مدھیا پردیش اورچھتیس گڑھ شامل ہیں نئی دہلی کے خلاف کھڑے ہوگئے، ان ریاستوں نے متنازعہ قانون کو اپنی اپنی ریاستوں میں نافذ نہ کرنے کا اعلان کردیا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل، جاپانی وزیراعظم کا دورہ ملتوی، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے بھی متنازع قانون کی مخالفت کردی ہے۔

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

ہم متعدد بار ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ہٹلر ثانی نریندر مودی منفی سیاست میں جس حدتک آگے بڑھ چکے ہیں اس کا منطقی نتیجہ یہی سامنے آئے گا کہ بھارت تقسیم سے قبل کے انداز میں چھوٹی چھوٹی ریاستوںمیں تقسیم ہوجائے گا جبکہ اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے کسی گنتی میں ہی شمارنہیں ہوں گے اور آج حالات تیزی کے ساتھ اسی ڈگر پر رواں نظر آرہے ہیں۔ جہاں تک نرنیدر مودی کی دہشت گرد حکومت کا تعلق ہے تو پہلے اس حکومت نے پاکستان کے خلاف ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جن کی بنا پر ہمسایہ ملکوں کے تعلقات میں اتنی کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میںان کے درمیان کسی قسم کی بات چیت کا سلسلہ ہی ختم ہوگیا اور ماضی میں جودنیا دکھاوے کے لئے کچھ تھوڑا بہت لحاظ تھا وہ بھی ختم ہوگیا جبکہ ایٹمی قوت کی حامل دو ریاستوں کے درمیان ایسے مخدوش حالات پوری عالمی برادری کے لئے پریشان کُن ہوتے ہیں لیکن نہ جانے کیوں یہاں پاک بھارت کشیدگی پر ایسا محسوس ہوتا ہے گویا عالمی برادری کو سانپ سُونگھ گیا ہے۔

 عمران خان کا احتساب،کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا:غلام دستگیر خان 

پہلے بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا، کنٹرول لائن پر آئے روز گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا اور وہ بھی اس انداز میں کہ شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا، پھر عالمی سطح پر ہر محاذ پر پاکستان کی مخالفت کو اپنا معمول بنالیا، اس کے ساتھ رواں سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کو ختم کرنے اور بھارت میں شامل کرنے کے لئے غیر قانونی انداز میں بھارتی آئین میں ترمیم کردی گئی جو اس لئے غیر قانونی ہے کہ تقسیم کے طے شدہ اصولوں اور قوانین کے مطابق کشمیر کی کوئی بھی حیثیت بدلنے کے لئے بنایا گیا قانون کشمیر کی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا جبکہ بھارتی آئین میں کی جانے والی ترمیم اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی چونکہ کشمیر کی اسمبلی سے بالا بالا کی گئی ہے لہٰذا سراسر غیر قانونی ہے۔

سینی ٹائزر بچوں کے لیے خطرناک قرار

اس اقدام پر پاکستان میں جو مخالفت پائی جاتی ہے وہ تو ہے ہی بلکہ خود بھارت میں بھی اس ترمیم کے خلاف آراء پائی جاتی ہیں اور بھارت کے پڑھے لکھے اور صائب الرائے افراد مسلسل اس ترمیم کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں، اس کے ساتھ ہی نریندر مودی نے آسام میں بیس لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کردی جس پر وہاںکثیر آبادی میں اضطراب پیدا ہوگیا جبکہ نچلی ذات کے دلت ہندوئوں کے خلاف بی جے پی کے دہشت گرد جس وحشیانہ انداز میں پیش آتے ہیں اس سے دلت ہندوئوں میں بھی بھارت مخالف جذبات بھڑکنے لگے ہیں، اب انکے ساتھ آسام کے بیس لاکھ مسلمان بھی شامل ہوجائیں گے جبکہ مشرقی پنجاب کی سکھ برادری بھی ان کے ساتھ ہم آوازہوگی کیونکہ سکھوں میں پہلے ہی آزاد خالصتان کی مہم چل رہی ہے اور سکھوں کی بھارت میں تعداد کم نہیں ہے۔

گوجرانوالہ:موٹر سائیکل سوار ملزموں کی  2بھائیوں پر فائرنگ،ایک قتل

2011ء کی مردم شماری کے مطابق، بھارت میں سکھ آبادی 2.08 کروڑ (20.8 ملین) ہے، یہ کل آبادی کا صرف 1.72% ہے، بھارت میں کل سکھ آبادی میں سے، 77% پنجاب میں رہتے ہیں۔ جہاں آبادی کا 58 فی صد سکھ ہیں، بھارتی ریاست پنجاب بھارت کی واحد ریاست ہے جہاں سکھ اکثریتی مذہب ہے۔اگرچہ سکھ بھارت میں اقلیت میں ہیں، لیکن سکھ برادری ملک میں اہم مقام رکھتی ہے۔

بھارت کے سابقہ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر اور سابقہ وزیر اعظم بھارت منموہن سنگھ، اسی طرح بھارت کے سابقہ صدر ذیل سنگھ سکھ ہیں۔ بھارت میں وزرا کی تقریباً ہر کونسل نے سکھ نمائندوں کو شامل کیا ہے۔ سکھ بھارتی افواج میں بھی نمایاں ہیں، انہوں نے برطانوی دور میں تلوار بازی کی تشکیل دی۔ فائیو اسٹار بھارتی جنرل ارجن سنگھ سکھ تھے۔ سابقہ بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف جے جے سنگھ سکھ تھے اسی طرح سابقہ سربراہ بھارتی فضائیہ، ایئر چیف مارشل دل باغ سنگھ بھی سکھ تھے۔ اس لحاظ سے سکھوں میں علیحدگی کی تحریک کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا بھارتی مقتدر حلقوں کی بدترین بھول ہوگی کیونکہ سکھوں کا تعلق صرف مشرقی پنجاب سے ہی نہیںبلکہ دوسری ریاستیں جہاں سکھوں کی قابل ذکر آبادی ہے ان میں چندی گڑھ کا یو ٹی (13.11%)، نئی دہلی (5.4%)، ہریانہ (4.91%)، اتار کھنڈ (2.34%)، راجستھان (1.27%)، جموں اورکشمیر (1.87%) اورہماچل پردیش (1.16%) شامل ہیں۔

بائیس سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

اس طرح بھارت کی دہشت گرد قیادت جو ہٹلر کی پالیسی پر عمل پیراہے اب نہایت کٹھن مشکلات کا شکار ہونے والی ہے کیونکہ اس کی انسان دشمن پالیسیاں پورے بھارت میں ناپسندیدہ قرار پارہی ہیں، ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں کئی روز سے جاری احتجاج کے باعث جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کا دورہ بھارت سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

گوہاٹی کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود جمعہ کے روز ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور پُرامن احتجاج کیا، تاہم اس دوران شہر کی بیشتر دکانیں اور پٹرول پمپ بند رہے، لیکن یہاں بنیادی سوال یہ ہے کہ یہ پُر امن احتجاج کب تک پُرامن رہے گا جبکہ بھارتی حکومت خود عوام کو اشتعال دلانے میں مصروف ہے۔

حالات اس امر کے گواہ ہیں کہ بھارتی عوام کی اکثریت اس قانون کے خلاف ہے جبکہ اس کی حمایت میں صرف بی جے پی کے آر ایس ایس کے خیالات سے متاثرہ افراد ہیں جن کی تعداد انگلیوں میں گنی جاسکتی ہے۔ لہٰذا بھارت کی موجودہ قیادت جو ہٹلر کی فکر سے متاثر ہے اور آر ایس ایس کے انسانیت دشمن غنڈوں نے اسی انسانیت دشمن پالیسی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنارکھا ہے، وہ بہت جلد بھارت کے اکثریتی عوام کی نفرت کا نشانہ بننے والے ہیں جس کے نتیجے میں پھر بھارت میںعلیحدگی پسندی پر مبنی تحریکیں زور پکڑیں گی اور بھارت چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں، آزادریاستوں اور رجواڑوں میں تقسیم ہوکر رہ جائے گا بالکل ایسے جیسے سوویت یونین تقسیم ہوا تھا۔

اس وقت صورت حال یہ ہے کہہ مسلم مخالف قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران متعدد افراد ز زخمی ہوگئے، کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت معطل رہی، احتجاج ملک کے شمال مشرقی علاقوں سے دیگر شہروں میں پھیل گیا ہے، نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔امرتسر میں مسلم مظاہرین نے جذبات کااظہار کیاجبکہ کولکتہ، کیرالا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور امریکہ نے متنازعہ قانون کو مسلم دشمن قرار دے دیا ہے جس کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اب اگر بھارت کی ہٹلر ثانی حکومت نے عقل سے کام لیتے ہوئے مسلم دشمنی بر مبنی پالیسیوں کو ختم نہ کیا تو پھر بھارت کو ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ بہتر ہے کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے خیالات تج کر بھارت کی قیادت کریں ورنہ مقدر کا لکھا سامنے ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

جمیل اطہر قاضی


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے,وزیراعظم

    Dec 26, 2020 | 16:19
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • ملک میں معیشت کی تباہی ،مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، مریم ...

    Oct 08, 2020 | 15:49
  • معیشت کی کارکردگی کےاشارے معیشت کو ترقی کے راستے پر چلتے ...

    Oct 05, 2020 | 20:31
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ...

    Jan 27, 2021 | 15:00
  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی

    Jan 27, 2021 | 14:53
  • کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں ...

    Jan 27, 2021 | 14:39
  • سعودی کمپنی آرامکو مشرق وسطی کے قیمتی ترین برانڈز میں پہلے ...

    Jan 27, 2021 | 14:29
  • اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ...

    Jan 27, 2021 | 14:14
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

  • 2

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 3

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 4

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی

  • 5

    ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group