Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے،شیخ رشید
  • سعودی کمپنی آرامکو مشرق وسطی کے قیمتی ترین برانڈز میں پہلے نمبر پر
  • اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں، شبلی فراز
  • امریکہ اب مقامی مصنوعات کی خرید کو ترجیح دے گا، جو بائیڈن
  • فیس بک نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پراسرائیلی وزیر اعظم کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

ایف اے ٹی ایف کی تلوار !

Dec 15, 2019 7:42 AM, December 15, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ایف اے ٹی ایف کی تلوار !

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کسی نہ کسی طور پر ملائیشیا، چین اور ترکی کی حمایت حاصل کر کے بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا تھا۔ لیکن یہ تلوار ابھی بھی ہمارے سروں پر لٹک رہی ہے اور فروری 2020 میں ہونے والے اجلاس میں ہمیں ایک بار پھر کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔ اکثر معاملات میں پاکستان درست وقت پر اقدامات کرنے کی بجائے اس وقت کا انتظار کرتا ہے جب مصیبت سر پر آ جائے اور پھر ایک دم بھاگ دوڑ شروع ہو جاتی ہے جس میں تدبیر سے زیادہ قسمت پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔ FATF جیسے اہم معاملے میں بھی پاکستان کا میڈیا اور حکام اس وقت سب کچھ بھولے ہوئے ہیں۔ اگلے برس فروری آنے کے ساتھ ہی ہر جانب شور اٹھ جائے گا۔ حالانکہ اگر ہم اکتوبر 2019 میں پاکستان کے بارے میں پیش کی جانے والی FATF کی رپوٹ دیکھیں اور اسمیں پیش کی گئی چالیس سفارشات (دوسرے الفاظ میں مطالبات) کا مطالعہ کریں جن کے متعلق ہمیں ممبر ممالک کو مطمئن کرنا ہے تو 2 ماہ کا باقی رہ جانے والا عرصہ کچھ بھی زیادہ نہیں لگتا۔

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

اس رپوٹ میں کچھ ایسی باتیں بھی کہی گئی ہیں جو ہمارے کچھ قومی اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ڈالتی ہیں اور ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ مثال کے طور پر مذکورہ رپوٹ کے مطابق ’’سٹیٹ بنک آف پاکستان‘‘ کو منی لانڈرنگ اور ’’ٹیرر فنانسنگ‘‘ کے بارے میں مکمل اور واضح سمجھ اور دسترس حاصل نہیں ہے (صفحہ نمبر۵)۔ یہی بات SECP کے بارے میں بھی کہی گئی ہے۔ رپوٹ کے مطابق دہشتگردی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو درپیش دوسرے اہم معاملات میں کرپشن، منشیات کا کاروبار، فراڈ، ٹیکس چوری،سمگلنگ اور منظم جرائم بھی شامل ہیں ہیں ( صفحہ نمبر۷)۔ رپوٹ میں ان سب چیزوں کے ذکر ہونے کا مطلب ہے کہ دو ماہ بعد ہونے والے اجلاس میں ان سب کے بارے میں پاکستان سے سوال کیا جائے گا۔ کیا ہم ان سب کا خاتمہ کر چکے ہیں یا انکے خاتمے کی جانب کم از کم اہم اور بڑے اقدامات کر چکے ہیں؟ بہر کیف رپوٹ اور اسمیں پیش کی جانے والی سفارشات لمبی چوڑی ہیں اور یہاں پر انکی تفصیلات میں نہیں جایا جا سکتا لیکن ایک بات عیاں ہے کہ پاکستان کا اس بارے میں اب تک کوئی جامع پروگرام اور تیاری نظر نہیں آ رہی۔

 عمران خان کا احتساب،کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا:غلام دستگیر خان 

شاید پاکستان کا خیال ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے اس لیے عین وقت پر امریکہ پاکستان کی مدد کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ میرے خیال میں افغان پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا وقت آ چکا ہے اورافغانستان کی وجہ سے امریکہ اور مغربی ممالک سے فوائد حاصل کرنے کی پالیسی اب تبدیل ہوتی دنیا میں بہت زیادہ عرصہ تک ہمیں فائدہ نہیں دے سکتی۔

FATFٖٖ کا بنیادی مقصد رشوت خوری ، منظم جرائم ، اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے کمائے گئے پیسے کی غیر قانونی ترسیل اور خاص طور پر پیسے کی ایسے گروپوں کو ترسیل جو دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہوں کو روکنا اور اس مقصد کے لیے عالمی قوانین بنانا ہے۔ اس طرح اسکے مقاصد میں ایک اہم مقصد دہشت گردی کا سد باب بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ دہشت گرد گروپوں کو زندہ رہنے کے لیے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ پیسہ ان کو غیر قانونی ذرائع سے ہی ترسیل کیا جاتا ہے۔ اس وقت اس تنظیم کے 37 ارکان ہیں جن میں 35 ممالک اور دو علاقائی تنظیمیں ہیں۔ اسرائیل اور سعودی عرب اس تنظیم سے بطور ’’ مبصر‘‘ منسلک ہیں۔ پاکستان ایک ذیلی تنظیم ’’ ایشیا پیسیفک گروپ‘‘ (APG) کے ذریعے سے اس تنظیم سے وابستہ ہے۔ تنظیم کا طریقہ کار یہ ہے کہ ممبر ممالک کسی بھی ملک یا تنظیم کا نام جاری کیے جانے والی فہرستوں میں ڈالنے کی قرارداد پیش کرتے ہیں۔ اگر رکن ممالک میں سے کم از کم تین ممالک اس قرارداد کی مخالفت کریں تو یہ قرار داد مسترد ہو جاتی ہے۔یہ تنظیم دنیا کے ممالک اور مالیاتی اداروں کی چار اقسام میں درجہ بندی کرتی ہے۔ ایک فہرست ’’ بلیک لسٹ ‘‘ کہلاتی ہے۔ اس میں وہ ممالک ہوتے ہیں جو اس تنظیم کے خیال میں مناسب قانون سازی کے لیے دنیا اور عالمی اداروں سے ’’ عدم تعاون‘‘ کر رہے ہوں۔ یعنی دوسرے الفاظ میں جان بوجھ کر پیسوں کی سمگلنگ اور رشوت ستانی میں ملوث ہوتے ہیں۔ ایک ’’ گرے لسٹ‘‘ جس میں ان ممالک کے نام شامل ہوتے ہیں جو عدم تعاون تو نہیں کر رہے ہوتے لیکن انہوں نے اس سلسلے میں ناکافی قانون سازی کی ہوتی ہے اور ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد ایک ’’ واچ لسٹ‘‘ ۔ اس میں وہ ممالک ہوتے ہیں جن کے بارے میں ابھی مکمل طور پر کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہوتا اور امکان ہوتا ہے کہ ان ممالک کے بارے میں حتمی فیصلہ اس تنظیم کے آنے والے اجلاس میں کیاجاتا ہے۔

سینی ٹائزر بچوں کے لیے خطرناک قرار

گرے یا بلیک لسٹ میں نام کی شمولیت رکوانے کے لیے تو تین ممالک کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب ایک بار نام اس لسٹ میں شامل ہو جائے تو اس نام کو نکلوانے کے لیے کم از کم 15ممالک کی حمایت درکار ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گرے لسٹ میں نام کی شمولیت کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ تقریباََ دس بلین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ۔ اگر خدانخواستہ پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا تو یہ نقصان اس سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

یہاں تصویر کا اک دوسرا رخ بھی ہے جو قابل غور ہے۔ کرپشن ہو یا سمگلنگ یاکوئی اور غیر قانونی کاروبار ، اس سے کمایا گیا پیسہ (بلیک منی) ’’ منی لانڈرنگ‘‘ کے ذریعے سے امریکہ، برطانیہ یا پھر کسی نہ کسی دوسرے ترقی یافتہ مغربی ملک کو ہی بھیجا جاتا ہے۔ اب اگر پاکستان ( یاکسی بھی دوسرے ملک سے) پیسہ ان ممالک میں جا رہا ہے تو ظاہر ہے کہ ان ممالک میں بھی منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے یہ پیسہ وصول کیا جاتا ہے ۔ بھارت سے کراچی اور بلوچستان میں امن امان خراب کرنے کے لیے جو پیسہ بھیجا جاتا ہے اس کے لیے جو نیٹ ورک استعمال ہوتا ہے وہ بھارت میں شروع ہوتا ہے ۔ اسی طرح پانامہ پیپرز جنکا پاکستان میں چرچا رہا اور جن کی وجہ سے پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں ان کے مطابق جو منی لانڈرنگ ہوئی اس میں مغربی ممالک کے بہت سے بنک اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک بھی ملوث تھے۔ چوری کا مال بیچنا بھی جرم ہوتا ہے اور خریدنا بھی۔ ناجائز پیسہ جائے یا آئے دونوں صورتوں میں ناجائز ہوتا ہے۔ FATF پاکستان اور اس جیسے ممالک پر تو چڑھائی کر رہا ہے لیکن جن ممالک میں بقول اسکے پاکستان سے پیسہ جاتا ہے۔ ان ممالک اور ان ممالک کے بنکوں اور اداروں کے بارے میں یہ تنظیم ہمیشہ خاموش رہی ہے حالانکہ وہ جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ ظاہر ہے کہ موجودہ حالات میں اس تنظیم کو مطمئن کرناپاکستان کی مجبوری ہے لیکن ہمیں سفارتی اور عالمی محاذ پر تصویر کے دوسرے رخ کو بھی اجاگر کرنا چاہئیے اور مطالبہ کرنا چاہئیے کہ امریکہ اور عالمی طاقتوں کے دیگر ’’ نور نظر‘‘ ممالک میں موجود منی لانڈرنگ نیٹ ورکس کی بھی اسی طرح تحقیق اور پچھ پرتیت ہونی چاہئیے جیسے پاکستان اور اس جیسے ممالک کی ہوتی ہے۔

گوجرانوالہ:موٹر سائیکل سوار ملزموں کی  2بھائیوں پر فائرنگ،ایک قتل

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ڈاکٹر احمد سلیم

ڈاکٹر احمد سلیم


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • ایف اے ٹی ایف کا ایران کو بلیک لسٹ کر نے کا اعلان

    Feb 22, 2020 | 10:18
  • ایف اے ٹی ایف میں سعودیہ نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی، ...

    Oct 25, 2020 | 13:51
  • ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس 21 اکتوبر کو ہو گا

    Oct 05, 2020 | 12:18
  • ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے، وزیراعظم

    Sep 02, 2020 | 17:46
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں ...

    Jan 27, 2021 | 14:39
  • سعودی کمپنی آرامکو مشرق وسطی کے قیمتی ترین برانڈز میں پہلے ...

    Jan 27, 2021 | 14:29
  • اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ...

    Jan 27, 2021 | 14:14
  • امریکہ اب مقامی مصنوعات کی خرید کو ترجیح دے گا، جو بائیڈن

    Jan 27, 2021 | 14:02
  • فیس بک نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پراسرائیلی وزیر ...

    Jan 27, 2021 | 13:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

  • 2

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 3

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 4

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی

  • 5

    ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group