گوجرخان، اسلامیہ سکول روڈ پر پلازہ میں تیسری بار چوری کی واردات
گوجرخان(نامہ نگار)مصروف ترین بڑکی موڑ میں تیسری بار چوری کی واردات، اسلامیہ سکول روڈ کے کارنر پر واقع پلازہ میں چند ماہ میں تیسری بار چوری کی واردات، چور رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کی گارمنٹس اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے، مالک غضنفر علی ساکن بڑکی بدھال نے پولیس کو بتایا کہ کہ وہ رات کو دکان بند کے گھر گیا، صبح دیکھا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، سامان سویٹر، کوٹ، پینٹ شرٹ، کیمروں والا DVR غائب تھا، چوری سامان کی مالیت ساڑھے تین سے چار لاکھ روپے بنتی ہے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، واضح رہے کہ اسی پلازہ میں واقع فوٹو سٹوڈیو میں دو بار چوری ہو چکی ہے جس کا تاحال سراغ نہ لگا اور گزشتہ روز ایک اور دوکان کو نامعلوم چوروں نے اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا۔