لیاقت باغ جلسہ’’ ناانصاف حکومت‘‘ کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،سردارشعیب ممتاز
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سردارشعیب ممتازخان نے 27دسمبرکولیاقت باغ راولپنڈی میںبے نظیربھٹوشہیدکی برسی کے انعقادکے فیصلہ کوعوامی امنگوںکے مطابق بہترین فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ضلع راولپنڈی کے عوام بھرپوراندازمیںشرکت کرکے بے نظیربھٹو شہیدکی قومی خدمات کوشاندارالفاظ میںخراج عقیدت پیش کرینگے،اورپیپلزپارٹی کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی کابڑے ولولہ انگیزاندازکے ساتھ اظہارکرینگے ،انہوںنے کہاکہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ،تحصیل حسن ابدال اورجڑواں آبادیوںکے عوام قافلوںکی صورت میں27دسمبر کو بے نظیربھٹوکی راولپنڈی میںمنعقدہونے والی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کر ینگے،جس کیلیئے تحصیل،شہر،اوروارڈکی سطح پر پارٹی ورکرزنے تیاریوں کے سلسلے کاآغاز کردیاہے ،سردار شعیب ممتاز خان نے بتایاکہ دارلحکومتی شہرراولپنڈی میں پیپلزپارٹی کامرکزی جلسہ موجودہ حکمرانوںکے ناانصافی پرمبنی اقدامات کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم بھی ثابت ہوگا۔