گلگت بلتستان میں وکلاء نے پراسکیوشن کی ملازمت میں مستقلی کیخلاف احتجاج
گلگت( نامہ نگار) گلگت بلتستان میں وکلاء نے پراسکیوشن کی ملازمت میں مستقلی کے خلاف احتجاج کیا۔ وکلاء نے چیف کورٹ کنوداس سے ایک ریلی نکالی جو رورویو روڈ سے ہوتی ہوئی وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر پہنچی۔ وکلاء نے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت اور جی بی اسمبلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ احسان علی اور دیگر وکلاء نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ایک طرف میرٹ کا نعرہ لگا رہی ہے تو دوسری طرف میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔