کم عمر بچوں سے مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کی شامت آگئی
چکوال(نامہ نگار)اظہر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر چکوال نے استغاثہ دیا کہ ملزم لال خان بھٹہ خشت نے اپنے بھٹہ پر کم عمر بچہ نصیر ولد غلام شبیر سے مزدوری کروا رہا تھا، ملزم منشی اظہر بھٹہ خشت نے اپنے بھٹہ پر کم عمر بچے فہیم ولد متین خان سے مزدوری کروا رہا تھا جبکہ ملزم منشی ثاقب بھٹہ خشت نے اپنے بھٹہ پر کم عمر بچے نور احمد ولد ظاہر خان سے مزدوری کروارہا تھا ۔ اے ایس آئی ممتاز اللہ نے بھٹہ خشت اور بچوں کے والدین کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔