اٹک اور گردنواح میں مہنگائی عروج پر ، کوئی پو چھنے والا نہیں
اٹک (نامہ نگار)اٹک اور گردنواح میں مہنگائی عروج پر اٹک شہرمیں روز مرہ کی اشیائے خردونوش بعد دوکاندار من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں دودھ،دہی دالیں ، چاول اور دوسری اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں دوکاندار اپنی مرضی سے اضافہ کررہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہیں سرکاری نرخ سے ہٹ کر دوکاندار ریٹ وصول کررہے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کریانہ سٹوروں کے دوکانداروں کو بھی سرکاری نرخ اشیائے خردو نوش فراہم کرنے کا پابندکرے ۔