کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف اللہ ڈوگر کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری کا دورہ
مری (نامہ نگار خصوصی)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف اللہ ڈوگر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کیلئے رہائشی سہولتوں کی کے فقدان پر یہاں فوری طور پر متعلقہ عملہ کو ہسپتال سے ملحقہ جگہ پر پی سی ون کے تحت متعلقہ ڈاکٹروںاورعملہ کیلئے فوری طور پر بلاک تعمیر کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ہیں تا کہ ایک طویل مدت سے رہائشی سہولتوں کے فقدان کے نتیجے میں ہسپتال کی کارکردگی پر پڑنے والے منفی اثرات کا خاتمہ ہو اور وزیر اعظم کے مشن کے مطابق عوام کو سہت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چیف آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مری کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبد السلام عباسی نے انہیں ہسپتال میں در پیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی ۔دورہ کے موقع پر کمشنر راولپنڈی نے صفائی پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر عباسی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر صدرف بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔