موت اور حیات کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے،علامہ سید تقی نقوی
ڈھڈیال(نامہ نگار) علامہ سید تقی نقوی نے کہا ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے ہمیں آخرت کیلئے سوچنا چاہئے موت اور حیات کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ہم سب نے اپنی اپنی باری پر موت کا ذائقہ چکھنا ہے نیک اولاد والدین کی زندگی میں بھی اور ان کے مرنے کے بعد بھی ان کو یاد رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آڈیٹر بلدیہ چکوال سجاد حسین منہاس کے چچا اور انیس منہاس کے والد ماسٹر واجب حسین مرحوم کے چہلم کے موقع پر ان کی اقامت گاہ محلہ منہاس کالونی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔